جہانگیر ترین گروپ سے مزید ناراض اراکین کے رابطے، شمولیت کل متوقع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جہانگیر ترین گروپ سے مزید ناراض اراکین کے رابطے، شمولیت کل متوقع
جہانگیر ترین گروپ سے مزید ناراض اراکین کے رابطے، شمولیت کل متوقع

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین کے گروپ سے مزید ناراض اراکین کے رابطوں کا انکشاف سامنے آیا ہے جن کی گروپ میں شمولیت کا اعلان کل متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین گروپ مزید طاقتور ہورہا ہے۔ مزید اراکینِ اسمبلی نے جہانگیر خان ترین کا ساتھ دینے اور اپنی شمولیت یقینی بنانے کی حامی بھرلی ہے جو جلد جہانگیر ترین گروپ کا حصہ بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ن لیگی رہنما چوہدری تنویر کی رہائشگاہ پر محکمۂ اینٹی کرپشن کا چھاپہ

واضح رہے کہ جہانگیر ترین گروپ وزیر اعظم سے سردار عثمان بزدار کو وزارتِ اعلیٰ سے ہٹانے کا مطالبہ کرچکا ہے۔ گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والے 6 اراکین کے ناموں کا اعلان جمعہ کے روز کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور اراکینِ اسمبلی خرم لغاری، فیصل جبوانہ، رفاقت علی، طاہر رندھاوا اور عبدالحئی دستی کی ملاقات ہوئی۔ خرم لغاری کا کہنا ہے کہ ہمیں عثمان بزدار کے وزارتِ اعلیٰ پر فائز رہنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں رکنِ پنجاب اسمبلی خرم لغاری کا کہنا ہے کہ مائنس عثمان بزدار کا مطالبہ ایک فرد کا تو ہوسکتا ہے، سب کا نہیں۔ ہم وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مائنس عثمان بزدار کو سپورٹ نہیں کرتے۔ 

 

Related Posts