پاکستان میں کورونا کے 639 نئے کیسز رپورٹ، 4مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 639 نئے کیسز رپورٹ، 4مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 639 نئے کیسز رپورٹ، 4مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 639 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا 4 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30ہزار291 جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 16 ہزار 789ہو گئی۔شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:

سائنسدانوں نے 17 ہرنوں کے جسم میں کورونا وائرس دریافت کرلیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 36ہزار241 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.76 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 67 لاکھ 85ہزار 763 ہو گئی جبکہ کورونا کے 707 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  581مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 68 ہزار 449ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 18 ہزار 49 ہوگئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 70 ہزار 934، پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 279، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 690، اسلام آباد میں 1 لاکھ 34ہزار 736، بلوچستان میں 35ہزار 403، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 149 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 598 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار535 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے، سندھ میں 8 ہزار 85، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 294، اسلام آباد میں 1ہزار19، آزاد کشمیر میں 790، بلوچستان میں 377 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری انتقال کر گئے۔

Related Posts