مشہور میک اپ اسٹائلسٹ ریان تھامس کی ثنا جاوید کے رویے پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشہور میک اپ اسٹائلسٹ ریان تھامس کی ثنا جاوید کے رویے پر تنقید
مشہور میک اپ اسٹائلسٹ ریان تھامس کی ثنا جاوید کے رویے پر تنقید

مشہور میک اپ اسٹائلسٹ ریان تھامس نے ثنا جاوید کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ بہت ہی بدتمیز ہیں۔

اداکارہ ثنا جاوید پاکستان کی ایک مشہور اداکارہ ہیں جن کے برے رویے کے بارے میں گزشتہ دنوں ماڈل منال سلیم اور میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نے بھی بات کی تھی۔

حال ہی میں شوبز ستاروں کے میک اپ آرٹسٹ ریان تھامس نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ 2022 میں بہن کی شادی کیلئے دبئی گئے تھےجہاں پر ثنا جاوید اور صدف کنول نے پیسا ایوارڈزکی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے ان سے رابطہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rhyan Thomas (@irhyanthomas)

ریان تھامس نے کہا کہ وہ اداکارہ کے میک اپ کیلئے ہوٹل گئے جہاں پر اداکارہ ٹھہری ہوئی تھیں، جب وہ وہاں پر پہنچے تو وہ غسل لینے کیلئے چلی گئیں اور ایک گھنٹے کے بعد باہر آئیں۔

اُس کے بعد اداکارہ شوبز ستاروں سے ملاقات کرنے کیلئے ہوٹل لابی چلی گئیں اور تقریبا تین گھنٹے انتظار کروانے کے بعد جب میک اپ کروانے کیلئے آئیں تو انہوں نے مجھ سے بہت بدتمیزی کی۔

یہ بھی پڑھیں:صنم سعید اور صحافی کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بحث

ریان تھامس نے کہا کہ اداکارہ نےصرف مجھ سے بدتمیزی ہی نہی کی بلکہ میرا موبائل فون چھین لیا اور ہوٹل انتظامیہ کے سامنے یہ بھی الزام لگایا کہ میں نے انھیں روم میں یرغمال بنانے کی کوشش کی تھی۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں ہمیں اوپر سے لے کر نیچے تک تمام لوگوں کو انسان سمجھ کر اُن کے ساتھ سلوک کرنا چاہئے۔

Related Posts