سبی میں دھماکہ، ملک بھر میں دہشت گردی کے خدشات، الرٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Countrywide terror alert issued
آزاد کشمیر،پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گر گئی، 4جوان شہید، آئی ایس پی آر

کراچی:خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دھماکوں کے بعد نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل نے پورے ملک میں دہشت گردی کا الرٹ جاری کردیا۔

این سی آئی ایم سی نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹرز جنرلز کو الرٹ جاری کیا ہے۔ دہشت گردی کا الرٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اور دیگر تمام سیکورٹی اداروں کو بھی جاری کیا گیا ہے۔

نیشنل کرائسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل نے سیکورٹی ایجنسیوں کوملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے تناظر میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملوں کے بعد ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری

این سی آئی ایم سی نے خاص طور پر حالیہ سبی بم دھماکے پر پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سبی میں حملے کے بعد ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں شدت آسکتی ہے۔

بلوچستان میں تازہ ترین دہشت گردی کے حملے میں چار سیکورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوئے۔ چند روز قبل خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کا بھی ذکر کیا گیا۔

خیبر پختونخوا میں ہونیوالے دھماکے میں 60کے قریب شہری شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

Related Posts