اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران فاروق قتل کیس کے مجرموں کی اپیلیں مسترد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران فاروق قتل کیس کے مجرموں کی اپیلیں مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران فاروق قتل کیس کے مجرموں کی اپیلیں مسترد

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجرموں کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سزائیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران فاروق کے قتل میں ملوث تین ملزمان معظم علی، محسن علی اور خالد شمیم کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ یہ فیصلہ 2 سال قبل 18 جون 2020 کو سنایا گیا۔ ملزمان نے ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکٹر عمران فاروق کا اندوہناک قتل اور 10 سال بعد عدلیہ کا فیصلہ

سزا کے خلاف اپیلیں موصول ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت نے خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو دس، دس لاکھ روپے مقتول کی اہلیہ کو زرِ تلافی کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ماضی میں ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو کم و بیش 12سال قبل 16 ستمبر 2010 کے روز لندن میں واقع ان کے گھر کے قریب بے رحمی سے قتل کردیا گیا جبکہ وہ 1999ء سے لندن میں رہائش پذیر تھے۔

عمران فاروق کون؟

ڈاکٹر عمران فاروق ایک پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان تھے جو متحدہ قومی موومنٹ کیلئے اے پی ایم ایس او (مہاجر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن) کے وقت سے کام کر رہے تھے۔ یہی نہیں بلکہ وہ اے پی ایم ایس او کے ایسے رہنما مانے جاتے ہیں جنہوں نے اس تنظیم کی بنیاد رکھی جو آگے چل کر ایم کیو ایم بنی۔

عمران فاروق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔بعض قیاس آرائیاں یہ بھی ہیں کہ الطاف حسین کو ڈاکٹر عمران فاروق پر شک ہوا کہ وہ ان سے ایم کیو ایم کی قیادت چھیننے کیلئے متحرک ہیں تاہم یہ محض قیاس آرائیاں ہیں جن کا حقیقت سے تعلق  ثابت نہیں کیا جاسکا۔

Related Posts