اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کی تحصیل میلسی کے بعد خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں جلسۂ عام سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے اپوزیشن کی حکومت کے خلاف سازشیں بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم لوئر دیر میں جلسۂ عام سے خطاب 2 روز بعد کریں گے۔
باہرپڑا پیسہ لے آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کردوں گا، وزیر اعظم
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ منڈی بہاؤ الدین اور میلسی کے کامیاب عوامی جلسوں کے بعد اب وزیر اعظم عوامی رابطہ مہم کے تحت 11 مارچ کو لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرینگے۔
سینیٹر فیصل جاوید خان نے لوئر دیر کے جلسے کے متعلق کہا کہ وزیر اعظم کا خطاب جمعہ کے روز ہوگا جبکہ عوام وزیر اعظم پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی ہے۔
منڈی بہاوالدین اور میلسی کے کامیاب عوامی جلسوں کے بعد اب وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت 11مارچ بروز جمعہ لوئر دیر خیبرپختونخوا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے- انشاءاللہ
عوام کاوزیراعظم پر بھرپور اعتماد-اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی ہے— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 9, 2022