لاہور ہائی کورٹ نے میشا شفیع کی جانب سے گلوکار و اداکار علی ظفر کا ایف آئی اے میں درج کرایا گیا مقدمہ خارج کرنے کیلئے درخواست مسترد کردی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے علی ظفر کا ایف آئی اے میں درج کرایا گیا مقدمہ خارج کرنے کے لیے میشاء شفیع کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے میشا شفیع پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔
The only ‘opportunity’ an artist needs to make art is to still be breathing. You’re not talking about making art. You’re talking about making money. https://t.co/0U69b6ytNv
— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) March 10, 2022
خیال رہے میشا شفیع نے علی ظفر پر انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کا الزام لگا رکھا ہے، اس حوالے سے دونوں کے درمیان عدالتی جنگ جاری ہے۔
دوسری جانب علی ظفر نے میشا شفیع سمیت دیگر افراد کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کر رکھا ہے تاہم میشا شفیع کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں یہ مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ یشما گل کو ان کے قیمتی موبائل سے محروم کردیا گیا