کراچی میں صرف 500 روپے میں مختلف مزیدار کھانوں کا لطف اٹھائیں

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا آپ نے کبھی ایسا بوفے آزمایا ہے جہاں پر صرف 500 روپے میں مختلف قسم کے مزیدار پکوان پیش کیے جاتے ہوں؟

ٹھیک ہے، ویسے آج کل کے زمانے میں تو یہ ایک خواب جیسا ہی ہے۔ مگر یہ خواب ایک حقیقت بھی بن سکتا ہے کیونکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 ایکسٹینشن میں موجود ہے، فجر سی فوڈ جو کہ پیش کررہا ہے ایک مزیدار بوفے، جہاں پرلذیذ کھانوں کے دلدادہ صرف 500 روپے میں سی فوڈ، چکن باربی کیو اور چائنیز فوڈ سمیت بہت کچھ کھاسکتے ہیں۔

فجر سی فوڈ کے مالک مسٹر رحمان کے مطابق ہم لوگوں کو مزیدار بوفے فراہم کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، نصیر آباد میں دستیاب مزیدار چندن کباب اور بہاری کلب سینڈوچ

انہوں نے کہا کہ لوگ صرف ہمارے پکوان کے ذائقوں سے لطف اٹھانے کیلئے ہمارے بوفے پر آتے ہیں، جن کو ہم ایک گھنٹے کیلئے کھانا پیش کرتے ہیں۔

اگر آپ فجر سی فوڈ میں کھانا کھانے کا سوچ رہے ہیں تو جان لیں کہ وہاں پر بکنگ پہلے سے کرانا ہوگی کیونکہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ بغیر کسی بکنگ کے آپ کو وہاں پر کھانے کیلئے جگہ نہیں ملے۔ یہ بوفے بنیادی طور پر بکنگ پر چلتا ہے۔

واضح رہے کہ فجر سی فوڈ پر آپ ایک گھنٹے تک کچھ بھی کھا سکتے ہیں ، جس کی بکنگ آپ ایک دن پہلے واٹس ایپ نمبر پر میسج کرکے بھی کراسکتے ہیں۔

وہاں کے لذیذ کھانوں میں جھینگے، مچھلی، باربی کیو چکن، چاؤ مین اور چائنیز فوڈ سے لے کر کئی قسم کے کھانے شامل ہیں۔

تو پھر صرف 500 روپے میں آپ مزیدار بوفے کب کھارہے ہیں؟

Related Posts