مراد سعید نے ریحام خان کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کیخلاف امریکی سازش اُن کو ہٹانے کیلئے نہیں کی گئی، ریحام خان کا دلچسپ پر تبصرہ
عمران خان کیخلاف امریکی سازش اُن کو ہٹانے کیلئے نہیں کی گئی، ریحام خان کا دلچسپ پر تبصرہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو خبردار کیا ہے کہ وہ 14 دن کے اندر وضاحت دیں اور اپنی کتاب میں جو کچھ شائع کیا ہے اس پر غیر مشروط معافی مانگیں بصورت دیگر ایک ارب روپے کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے ریحام خان کو قابل اعتراض بات شائع کرنے پر انہیں قانونی نوٹس بھجوایا ہے اور کہا ہے کہ ان کی وزارت کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی وزارت کا ایوارڈ خالصتاً میرٹ پر دیا گیا لیکن آپ کی کتاب کے مواد کے حوالے سے معاملے کو متنازع بنا دیا گیا۔

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ کتاب کا حوالہ ان کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا گیا اور آپ نے ابھی تک کتاب کے مواد کو آپ سے منسوب کرنے کی تردید نہیں کی۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا کہ ’14 دن کے اندر وضاحت دیں اور غیر مشروط معافی مانگیں ورنہ آپ کے خلاف ایک ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا’۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کا اجلاس آج طلب کر لیا

واضح رہے کہ 10 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے اپنی بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے تھے جن میں وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید سرفہرست رہے۔

Related Posts