کراچی: قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کو زرداری مافیا نے تباہ کر دیا ہے 14 سالوں میں سندھ کے تمام وسائل کو لوٹا گیا ہے عوام کو صحت، تعلیم، صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔
انہوں نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہاکہ پی ٹی آئی کی کی جانب سے 26 فروری کو حقوق سندھ مارچ سے زرداری مافیا کا خاتمہ ہوگا سندھ کے عوام اگر زرداری مافیا سے چھٹکارا، سندھ میں بہتر صحت، تعلیم کی سہولیات سمیت دیگر بنیادی سہولیات چاہتے ہیں تو ہمارا ساتھ دیں۔
انہوں نے بتایاکہ 26 فروری سے 6 مارچ تک دس دن سندھ کے 27مختلف شہروں، گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، نوشہرو فیروز، نوابشاہ، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ،مٹھی، بدین، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو جام، حیدرآباد، جامشورو سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچے گے جہاں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
سندھ کے عوام کے حقوق کے لانگ مارچ میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی بھی شرکت کریں گے، پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر،سندھ کے صدرعلی زیدی و دیگر قائدین مارچ کی قیادت کریں گے۔
سندھ کے لوگ اپنے حقوق کے لیے اس مارچ میں شامل ہوں سندھ میں اچھی تعلیم، صحت، کے لیے ہمارے ساتھ نکلیں زرداری مافیا نے سندھ کو کھنڈر بنادیا ہے ڈاکو راج قائم ہے سندھ میں بچیوں کی عزتیں اور جانیں محفوظ نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: حقوق مارچ سندھ میں ایک نئی تبدیلی کا باعث بنے گا، خرم شیر زمان