اسٹاک مارکیٹ میں 1302.41 پوائنٹس کی مندی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 1302.41 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 1302.41 پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس میں 1302.41 پوائنٹس کی بدترین مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43830.51 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑے،پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.89 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج 13 کروڑ 62 لاکھ 56 ہزار 691 شیئرز کا لین دین ہوا، بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 120 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہوگئی۔

مزید پڑھیں: روس یوکرین تنازعہ، پاکستان سمیت ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 23پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 176 روپے 16 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 39 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts