یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ جلدازجلد وطن واپس لوٹ جائیں۔ پاکستانی سفیر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ جلدازجلد وطن واپس لوٹ جائیں۔ پاکستانی سفیر
یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ جلدازجلد وطن واپس لوٹ جائیں۔ پاکستانی سفیر

کیف: روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کرنے کے بعد یوکرین میں موجود پاکستانی سفیر میجر جنرل(ر)نول اسرائیل کھوکھر نے پاکستانی طلبہ کےساتھ ورچوئل میٹنگ کے دوران انہیں ہدایت دی کہ وہ جلازجلد وطن واپس لوٹ جائیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی ) کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز یوکرین میں موجود پاکستانی سفیر نے یوکرین میں زیرتعلیم 40 پاکستانی طلبہ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔

میٹنگ کے دوران پاکستانی سفیر نے یوکرین روس کشیدگی کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جانب سے طلبہ کو ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد واپس پاکستان لوٹ جائیں۔

پاکستانی سفیر نے طلبہ پر واضح کیا کہ جو طالب علم اپنی کسی ذمہ داری کی وجہ سے وطن واپس نہیں جائیں گے، یوکرین میں موجود پاکستانی سفارت خانہ انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کرتا رہے گا۔

پاکستانی سفارت خانے نے یوکرین کی وزارت تعلیم اور سائنس کو ایک خط لکھتے ہوئے انتظامیہ سے صورتحال معمول پر نہ آنے تک پاکستانی طلبہ کو آن لائن تعلیم فراہم کرنے کی گزارش کی۔

دوسری جانب بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ نے مستقبل تباہ ہونے کے خوف کا اظہار کیا ہے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں زیر تعلیم ایک طالب علم جواد حفیظ نے کہا کہ وہ لاکھوں روپے خرچ کرکے ایک ہفتہ قبل ہی یوکرین آئے ہیں اور اب واپسی کا حکم آگیا ہے تو ہمیں مجبوری میں یہ فیصلہ کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

فوجی آپریشن، روس کا یوکرین کے فضائی ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کا دعویٰ

مزید برآں میڈیکل کے ایک طالب علم چوہدری موسٰی نے پاکستان واپسی پر مستقبل تباہ ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد دارالحکومت کیف سمیت مختلف علاقوں میں افرا تفری کی صورتحال ہے۔

Related Posts