پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ایلیٹ پینلسٹ علیم ڈار اور پی سی بی انٹرنیشنل پینلسٹ احسن رضا کو پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیریز کے تینوں ٹیسٹ میچوں کیلئے آن فیلڈ امپائر مقرر کیا ہے جبکہ آئی سی سی کے رنجن مدوگالے میچ ریفری ہونگے۔
پی سی بی کے امپائر آصف یعقوب پہلے اور تیسرے ٹیسٹ میں تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ راشد ریاض دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹی وی امپائر کے باکس میں ہوں گے۔
احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب اور راشد ریاض فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں بانٹیں گے جبکہ 29 مارچ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تین ون ڈے میچوں کے لیے محمد جاوید ملک میچ ریفری ہوں گے۔
مزید پڑھیں:پاکستان دنیا کا سب سے بہترین ٹورنامنٹ ہے۔ مائیکل وان