کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران 120.74 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45132.92 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.27 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 9 کروڑ 44 لاکھ 88 ہزار 957 شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔جس کے بعد روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا