ایمن خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کر گئی، ویڈیو ریلیز

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
ایمن خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کر گئی، ویڈیو ریلیز
ایمن خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کر گئی، ویڈیو ریلیز

پاکستان کے مقبول ترین شوبزستاروں میں شمارکی جانے والی ایمن خان کو ان کی عمدہ اداکاری کے علاوہ بہترین اسٹائلنگ سینس کی وجہ سے بھی پسند کیا جاتا ہے ، ایمن خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر 1 کروڑفالوورز کو عبور کرنے کا اعزازحاصل کیا ہے جس کی خوشی میں انہوں نے ایک ویڈیو ریلیز کی ہے۔

ایمن خان نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے سے اس خوشی کو سیلیبریٹ کیا۔

ایمن خان کے مقبول ڈراموں میں بے دردی، عشق تماشا، اپنا کھانا خود گرم کرو اور باندی جیسے کئی ڈرامے شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ کے پاس گزشتہ سال تک پاکستان میں انسٹاگرام پرسب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ کا اعزازتھا جو جنوری 2021 میں 80 لاکھ فالوورز کے ساتھ عائزہ خان کے پاس چلاگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ نورافتیحی کے ہم شکل لڑکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تاحال عائزہ خان 11 ملین فالوورز کے ساتھ پہلی پوزیشن پربراجمان ہیں لیکن اب وہ اکیلی نہیں ہیں جنہوں نے پاکستان میں 10 ملین کا ہندسہ پارکیا، ایک کروڑ کلب میں تازہ شمولیت ایمن خان کی ہے اوریہی ان کی انسٹا سیلیبریشن کی وجہ بھی ہے۔

Related Posts