آسٹریلیا میں سیاحت کا دوبارہ آغاز، بہت جلد لوگ خوشی سے ناچ رہے ہونگے۔ ڈین ٹیہن

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا میں سیاحت کا دوبارہ آغاز، بہت جلد لوگ خوشی سے ناچ رہے ہونگے۔ ڈین ٹیہن
آسٹریلیا میں سیاحت کا دوبارہ آغاز، بہت جلد لوگ خوشی سے ناچ رہے ہونگے۔ ڈین ٹیہن

سڈنی: آسٹریلیا میں بین الاقوامی پروازوں کے دوبارہ آغاز پر سیاحت کے وزیر ڈین ٹیہن نے سڈنی کے ہوائی اڈے پر براڈکاسٹرز سے گفتگو میں کہا کہ بہت جلد آسٹریلیا میں لوگ خوشی سے ناچ رہے ہونگے، ان کے چہروں پر مسکراہٹ ہوگی اور مجھے پورا یقین ہے کہ آسٹریلیا میں دوبارہ سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا ملک میں دو سال کے بعد بین الاقوامی پروازوں کے آغاز پر کہنا ہے کہ یہ ایک بہت ہی دلچسپ دن ہے جس کا میں بہت طویل عرصے سے انتظار کررہا تھا، اُس دن سے جب میں نے پہلی بار کورونا کی وجہ سے سرحدوں کو پروازوں کیلیئے بند کیا تھا۔

اس دوران دن بھر میں پچاس سے زیادہ بین الاقوامی پروازیں ملک میں پہنچیں گی، جن میں سے 27 اس کے سب بڑے شہر سڈنی میں اتریں گی تاہم اس حوالے سے آسٹریلوی حکام کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ ملک میں واپس سے سیاحت کو فروغ دیں جو کہ کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے متاثر ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:دُنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

واضح رہے کہ سیاحت آسٹریلیا کی بڑی صنعتوں میں سے ایک ہے ، جس کی مالیت A$60 بلین ($43 بلین) سے بھی زیادہ ہے اور ملک کی افرادی قوت کا تقریباً 5 فیصد کام کرتی ہے لیکن مارچ 2020 میں ملک کے اعلیٰ حکام کی جانب سے یہ شعبہ بند ہونے کے بعد تقریبا معذور ہی ہوگیا تھا تاہم آسٹریلیا میں اعلیٰ سطح پر ویکسینیشن کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد ملک میں دوبارہ سے پروازوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts