کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی واقع ہورہی ہے، شہریوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جارہی ہیں، مگر اب بیرون ملک سے کورونا وائرس کے متاثرہ 204 مسافروں کے کراچی پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔
مسافر سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، بھارت، بحرین، قطر اور برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں، سب سے زیادہ 139 کورونا مثبت مسافر سعودی عرب سے آئے ہیں۔
وائرس سے متاثر تمام مسافروں کو اپنے اپنے گھروں پر قرنطینہ کیا گیا ہے، مسافر سعودی ایئر لائن، امارات ایئر لائن، فلائی دبئی اور پی آئی اے کے ذریعے کراچی پہنچے تھے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کوروناسے 15 لاکھ افراد متاثر، 30ہزار سے زائد جاں بحق