اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے وزیر ریلوے کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جولائی 2018ء سے جولائی 2019ء تک چھوٹے بڑے 80 کے قریب ٹرین حادثے ہو چکے ہیں جس میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں ، کروڑوں روپے کا مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
31 اکتوبر 2019 کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس میں ضلع رحیم یار خان کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے کم از کم 70 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔بدقسمت ٹرین کو حادثہ صبح 6 بجر 15 منٹ پر صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیا۔
اس حادثے کی ابتدائی وجوہات کے بارے میں یہ کہا گیا کہ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے لوگ رائیونڈ جارہے تھے کہ اور ان کے پاس گیس سلینڈر موجود تھا، جس کے پھٹنے سے یہ واقعہ پیش آیا تاہم جہاں ایک طرف گیس سلنڈر پھٹنے کو واقعے کی وجہ قرار دیا جارہا وہی یہ بات مدنظر رہے کہ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین میں سلنڈر لے جانے کی قطعاً اجازت نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان: ٹرین میں آگ لگنے کے باعث 74افراد جاں بحق ، 40 زخمی