وزیر اعظم کی زیر صدارت سی ای سی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس آج طلب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی زیر صدارت سی ای سی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس آج طلب
وزیر اعظم کی زیر صدارت سی ای سی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس آج طلب

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس آج طلب کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے خلاف متحرک ہیں، وزیر اعظم پارٹی ترجمانوں اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان پر  دباؤ ڈالنے سے طالبان نہیں بلکہ عوام کو نقصان ہوگا، وزیر اعظم

آج دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر تحریکِ انصاف کی مرکزی تنظیم (سی ای سی) کا اجلاس ہوگا جس میں اتحادیوں سے رابطوں پر مشاورت اور اہم فیصلے اور عوامی رابطہ مہم کو آگے بڑھانے کیلئے پارٹی رہنماؤں کی تجاویز پر گفتگو ہوگی۔

تحریکِ انصاف ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ سی ای سی اجلاس میں منڈی بہاؤ الدین سمیت 4 سے 5 بڑے جلسوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے لانگ مارچ کا جواب دینے پر بھی گفت و شنید ہوگی۔

سی ای سی اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، سربراہ این سی او سی اسد عمر اور دیگر وفاقی وزراء شریک ہوں گے جن میں پرویز خٹک، فرخ حبیب، شفقت محمود، قاسم سوری اور علی زیدی شامل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سی ای سی اجلاس کے فوراً بعد پارٹی ترجمانوں کا اجلاس بھی آج دوپہر 1 بجے طلب کیا ہے۔ ترجمانوں کو اپوزیشن اتحاد کی حکومت گرانے کی چالیں ناکام کرنے کیلئے رہنما ہدایات دی جائیں گی۔

Related Posts