بھارت میں ہندو انتہا پسندوں سے تن تنہا مقابلہ کرکے دنیا بھر میں شہرت پانے والے مسکان کو پاکستان شوبز کے ستاروں نے بھی سلام پیش کیا ہے۔
اداکار فیصل قریشی، نور بخاری فیروز خان سمیت دیگرمشہور شخصیات نے مسکان کی ہمت کو داد دیتے ہوئے اس کے اقدام کو سراہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کالج کی پارکنگ میں ایک باحجاب طالبہ اپنی اسکوٹی پر داخل ہوتی ہے۔بائیک پارک کرتے ہی درجنوں انتہا پسند ہندو طلبا گلے میں زعفرانی رنگ کا مفلر پہنے طالبہ کی جانب بڑھتے ہیں۔
باحجاب طالبہ ڈرنے کی بجائے جنونی لڑکوں کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے کالج کی عمارت کی جانب بڑھنے لگی جب کہ جنونی ہجوم لڑکی کا پیچھا کرتا رہا اور شدید نعرے بازی کرکے ڈرانے کی کوشش کی۔
بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف بھرپور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور حالات کشیدہ ہونے کے باعث انتظامیہ نے تین روز تک اسکولوں کی بندش کا اعلان کیا ہے ۔بھارتی ریاست کرناٹک کے اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔
مزید پڑھیں:بھارت میں انتہاپسندو ہندوؤں کو اللہ اکبرسے جواب دینے والی بہادر مسلمان لڑکی کون تھی؟