برسلز: روسی سائبر حملوں کے پیش نظر یورپی بینکوں کو خبردار کردیا گیا ہے، یورپی بینکوں نے اس حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق دو با خبر ذرائع نے تصدیق کی کہ یورپ کا مرکزی بینک اپنے ذیلی بینکوں کو روس کے زیر سرپرستی ممکنہ سائبر حملے کے حوالے سے تیار کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یورپین بینک روس سے کیے جانے والے سائبر حملوں کے اندیشے کے سبب پوری طرح چوکنا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے مزید تیاریاں بھی کی جارہی ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یورپی بینکوں کی جانب سے سائبر وار کی مشقیں کی جا رہی ہیں تا کہ وہ کسی بھی سائبر حملے کو روکنے کے حوالے سے اپنی صلاحیت کی جانچ کر سکیں۔دوسری جانب یورپ کے مرکزی بینک نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
مزید پڑھیں: شمالی کوریا پر سائبر حملوں اور 5کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی چرانے کا الزام