پشاور: اولاد نرینہ کی خواہش لئے خاتون جعلی عامل کے پہنچ گئی، جعلی عامل نے خاتون کو سر میں کیل ٹھوکنے کا کہا جس پر خاتون نے سر میں ٹھکوالی۔
ذرائع کے مطابق جعلی پیر نے خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی، جس پر خاتون کی حالت غیر ہوگئی اور وہ بیہوش ہوگئی۔جسے فوری طور پر لیڈی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مذکورہ واقعے کے بعد جعلی پیر اور اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے اسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے سر کی سرجری کرکے مذکورہ خاتون کے سر سے کیل نکال دی گئی ہے۔
متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اولاد نہ ہونے پر جعلی پیر کے پاس گئی تھی، جعلی پیر نے کہا کہ سر میں کیل ٹھوکنے سے اولاد پیدا ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں: دعا منگی کیس، عدالت کا ملزم کو گرفتار کرکے 21 فروری تک پیش کرنے کا حکم