زیارت، قائد اعظم ریزیڈنسی پر حملہ آور کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زیارت، قائد اعظم ریزیڈنسی پر حملہ آور کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
زیارت، قائد اعظم ریزیڈنسی پر حملہ آور کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

کوئٹہ: سی ٹی ڈی نے زیارت میں واقع قائدِ اعظم محمد علی جناح کی تاریخی رہائش گاہ (قائدِ اعظم ریزیڈنسی) پر حملہ کرنے والے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا۔ ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر کو شوہر نے پارلیمنٹ لاجز میں گولی ماردی

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیے گئے مبینہ دہشت گرد نے آج سے 9 سال قبل قائد اعظم کی رہائش گاہ پر پر حملہ کیا۔ دہشت گردی میں مطلوب دہشت گرد کے سر کی قیمت 10لاکھ رکھی گئی تھی۔

ملزم سے قائدِ اعظم ریزیڈنسی پر حملے اور دیگر الزامات پر تفتیش کی جائے گی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ قائدِ اعظم ریزیڈنسی پر حملے کے ملزم دہشت گرد کو تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 1 دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ 

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا 2 روز قبل کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جس کی شناخت مبین عرف مجروح کے نام سے ہوئی۔

Related Posts