علی زیدی اور شاہ محمود قریشی کا سندھ کے بلدیاتی نظام کیخلاف جدوجہد تیزکرنے پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ali Zaidi and Qureshi agreed to continue the struggle against Sindh LG system

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں بلدیاتی نظام کیخلاف جدوجہد جاری، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے تحریک تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔

صدر پی ٹی آئی سندھ و وفاقی وزیر برائے بحری امور، سید علی زیدی نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اورسندھ کی سیاسی صورتحال بالخصوص سندھ لانگ مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

سید علی زیدی نے 26 فروری کو گھوٹکی سے کراچی تک کیلئے ترتیب دیے گئے سندھ لانگ مارچ کی تفصیلات سے بھی وائس چیئرمین پی ٹی آئی مخدوم شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:انتظامی مسائل، گورنر نے ذوالفقار بھٹو لاء یونیورسٹی سے رپورٹ طلب کرلی

مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ سندھ حکومت کے کالے قانون کے خلاف ہر سیاسی جماعت سراپا احتجاج ہے، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے غریب اور پسماندہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی۔

پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے جس طرح ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا اور نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہماری جدوجہد سندھ کے امتیازی بلدیاتی نظام کی تبدیلی تک جاری رہے گی۔

وزیر خارجہ و وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر سید علی زیدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، سندھ لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔

Related Posts