ڈرامہ سیریل پری زاد مداحوں کی توقعات پر پورا نہ اترسکا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آخری قسط، ڈرامہ سیریل پری زاد کا انجام مداحوں کی توقعات پر پورا نہ اترسکا
آخری قسط، ڈرامہ سیریل پری زاد کا انجام مداحوں کی توقعات پر پورا نہ اترسکا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر کے ٹی وی سیریل پری زاد کا انجام مداحوں کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا جس کی آخری قسط آج نشر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل پری زاد کی آخری قسط کا پریمیئر ویک اینڈ کے موقعے پر ملک بھر کے سینما گھروں میں دکھایا گیا جس میں آخری قسط کے حوالے سے دئیے گئے اشاروں سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

  یہ بھی پڑھیں:

کیا عامر لیاقت نے حریم شاہ کی دوست صندل خٹک سے تیسری شادی کرلی؟

اپنی منفرد کہانی اور جاندار اداکاری کے باعث مشہور ڈرامہ سیریل پری زاد اپنی پہلی ہی قسط سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ ڈرامہ نگار ہاشم ندیم کے ٹی وی سیریل میں احمد علی اکبر کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔

بنیادی طور پر ڈرامہ سیریل پری زاد ایک سیاہ رنگت کے حامل قبول صورت شخص کی کہانی ہے جو بہت ذہین اور نیک طبیعت کا مالک ہے۔ ٹی وی سیریل کیلئے ہدایات شہزاد کشمیری نے دیں جبکہ کاسٹ میں کرن تعبیر، اشنا شاہ اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

ڈرامہ سیریل پری زاد کی کاسٹ میں تانیہ حسین، نعمان اعجاز، عروہ حسین، یمنیٰ زیدی، صبور علی اور مشال خان بھی شامل ہیں تاہم ڈرامے کی آخری قسط کی جھلکیاں منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

آر جے عینی کا کردار

پری زاد عینی کی اس کی زندگی کے روشنی سے محروم دنوں میں مدد کرتا ہے بلکہ آنکھوں سے محروم کردار کی بینائی واپس لانے کیلئے بھاری بھرکم رقم بھی ادا کرتا ہے لیکن جب اسے بینائی مل جاتی ہے تو وہ پری زاد کو پہچاننے میں ناکام ہوجاتی ہے۔

یمنیٰ زیدی نے پری زاد میں عینی کا کردار ادا کیا ہے جو مرکزی فنکار (احمد علی اکبر) کو نہیں پہچان پاتی جو حقیقت سے قریب نہیں لگتا کیونکہ عینی نے پری زاد کا مجسمہ (اسکلچر) بنایا تھا، اس لیے اسے پری زاد کے چہرے کا اندازہ ہونا ہی چاہئے۔

پری زاد اور دھن دولت

ایک جانب تو انتہائی مالدار شخص پری زاد کی شخصیت میں اتنی نیکی اور سخاوت بھری ہوئی ہے جو سادہ زندگی گزارتا ہے تو دوسری جانب وہ ایک اسکول ماسٹر کو بیمار دیکھ کر اس کی ادویات کیلئے مدد نہیں کرتا۔ یہ منظر بھی حقیقت سے کوسوں دور رہا۔ 

Related Posts