اسلام آباد: وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور علی محمد خان نے عالمی ادارے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ ہوگیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے، حکومت ملک کو آگے لے جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت نے اعلیٰ سطح پر بدعنوانی کا خاتمہ کردیا۔ عوام مختلف بہانوں سے 70 سال سے لٹ رہے ہیں۔
حکومت کو سود ادا کرنے کیلئے 3000ارب قرض لینا پڑا۔ علی محمد خان
ٹرانسپرنسی کی رپورٹ نے عمران خان کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا، بلاول بھٹو