ٹھٹھہ: سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں کشتیاں الٹنے کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے 3 ماہی گیروں کی تلاش کے لیے نویں روز بھی آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گہرے سمندر میں ڈوبنے والے 3ماہی گیروں کا تاحال پتہ نہ چل سکا، ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ اور مقامی غوطہ خورحصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 22 جنوری کو تیز طوفانی ہواؤں کے باعث حجامڑو کریک اور کائر کریک کے مقام پر 3 کشتیاں الٹ گئی تھیں جس کے نتیجے میں 46 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں: ٹھٹھہ، کشتیاں اُلٹنے سے ڈوبنے والے 2ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئیں