کراچی میں دستیاب لذت اور مزیدار ذائقے سے بھرپور حیدرآبادی پلاؤ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی مختلف کھانوں اور مزیدار ڈشز کیلئے بھی اپنی مثال آپ ہے جہاں گاجر کے حلوے سے لے کر چپلی کباب اور کوئلہ کڑاہی سے لے کر حیدر آبادی پلاؤ تک ہر کھانا قسم قسم کے ذائقوں کے ساتھ دستیاب ہے۔

کراچی کو منی پاکستان اسی لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں ہر رنگ و نسل اور ثقافت کے شہری بستے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ کراچی میں کھانے کی دستیاب قسموں کا شمار اور ذائقوں کی تعریف کیلئے الفاظ تلاش کرتے کرتے بھی ایک عمر لگ جایا کرتی ہے۔

ماسٹر پکوان اینڈ فوڈ پر پلاؤ اور بریانی دونوں ہی ڈشز دستیاب ہیں۔ نیو کراچی نمبر 5 پر ماسٹر پکوان کے ہاں مزیدار ذائقے سے بھرپور پلاؤ گزشتہ 35 سال سے تیار کیا جارہا ہے جسے عوام کی پہلی کے ساتھ ساتھ دوسری نسل بھی بہت شوق سے کھا رہی ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کے مختلف علاقوں سے یہاں بھانت بھانگ کے لوگ آتے ہیں اور بریانی اور پلاؤ نہ صرف بیٹھ کر کھاتے ہیں بلکہ اپنے اہلِ  خانہ کیلئے بھی پیک کروا کر لے جاتےہیں۔ یہاں کا رخ کرنے والے شہریوں کی بڑی تعداد پلاؤ کے ذائقے اور لذت کی دیوانی ہے۔

یہاں چکن بریانی اور پلاؤ پودینے کے رائتے کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ پلاؤ میں گوشت اور خاص طور پر بنائے گئے مصالحہ جات الگ اور منفردذائقہ پیدا کرتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ ماسٹر پکوان اینڈ فوڈ کے ہاں دستیاب پلاؤ کا ذائقہ سالہا سال سے اپنی مثال آپ ہے۔ 

Related Posts