بلوچستان پاکستان کا مستقبل، پاک فوج امن کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی۔آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان پاکستان کا مستقبل، پاک فوج امن کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی۔آرمی چیف
بلوچستان پاکستان کا مستقبل، پاک فوج امن کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی۔آرمی چیف

تربت: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے جبکہ پاک فوج صوبے میں قیامِ امن کیلئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتے کے روز تربت کا دورہ کیا اور پورا دن فوجیوں کے ساتھ گزارا۔ چیف آف آرمی اسٹاف کو ہیڈ کوارٹرز ایف سی بلوچستان جنوبی میں بریفنگ دی گئی جس میں پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے سمیت دیگر سکیورٹی امور شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، فواد چوہدری

بریفنگ کے دوران آرمی چیف کو بتایا گیا کہ بلوچستان حکومت کو ترقیاتی منصوبوں میں تعاون فراہم کیاجارہا ہے۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔ پائیدار امن کیلئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کا مطلب ملک کی ترقی ہے۔ دشمن قوتوں کو غلط عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بلوچستان کی سلامتی اور استحکام کو ہر قیمت پر یقین بنائیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ آرمی چیف کا یہ دورہ کئی حوالوں سے اہم رہا ہے۔ کیچ واقعہ کے فوری بعد آرمی چیف اس جگہ پہنچے جہاں واقعہ رونما ہوا تھا۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے تعینات فوجی دستوں سے واقعے کی براہِ راست معلومات حاصل کیں اور پورا دن ساتھ گزار کر فوجیوں کا حوصلہ بڑھایا۔

Related Posts