دستاویزی فلمیں بنانے پردو آسکر ایوارڈ اوراکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائےپی سی بی کے ساتھ مل کر پاکستان کے کرکٹ کے 70 سالہ سفر پردستاویزی فلم بنانے کیلئے تیار ہیں۔
شرمین عبید چنائے اس فلم میں پاکستان کرکٹ کے 70 سالہ سفر میں 1954 میں پاکستان کے پہلے میچ، پہلی جیت، 1992 کے ورلڈ کپ کی فتح اوراہم واقعات کا احاطہ کیاجائیگا۔
دستاویزی فلم 2000 کی دہائی کے اوائل میں پاکستان کرکٹ کے کچھ مشکل وقتوں کے ساتھ ساتھ ان لیجنڈ کرکٹرز کا بھی احاطہ کرے گی جنہوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔ دستاویزی فلم میں پی ایس ایل کوبھی شامل کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:الفاظ کے چناؤ سے نہیں لگتا کہ شرمین عبید چنائے آسکر ایوارڈ یافتہ ہیں۔سونیا حسین
واضح رہے کہ رواں ماہ فلمی دنیا کا سب سے بڑا اور معتبر آسکر ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم ساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے کو براعظم ایشیاء کے 18 بہترین ہدایت کاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
یہ فہرست ہانگ کانگ کے مشہور زمانہ لائف اسٹائل میگزین ٹاٹلر کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں ایشیاء کے 18 ہدایات کار شامل ہیں۔ فہرست میں اُن ہدایت کاروں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں نمایاں کردار ادا کیا۔