شہریار منور اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ایک اور مختصر فلم بنائینگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sheheryar Munawar to direct another short film featuring Mahira Khan

اداکار شہریار منوراداکارہ ماہرہ خان کی ایک اور مختصر فلم کی ہدایت کاری کرینگے،نئی انسٹاگرام پوسٹ سے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

شہریار منور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بطور ہدایتکار اپنے پہلے پراجیکٹ ’پرنس چارمنگ‘ کے سیٹ سے کچھ یادگار لمحات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اْنہوں نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’جیسا کہ ہم بطور ہدایتکار اور اداکار اپنے اگلے پراجیکٹ کا آغاز کر رہے ہیں توایسے میں ماہرہ خان کی خواہش ہے کہ ہم اپنے پچھلے پراجیکٹ سے کچھ یادگار لمحات آپ کے اور باقی ٹیم کے ساتھ شیئر کریں۔

مزید پڑھیں:زندگی گلزار میں فواد خان کا رویہ میرے ساتھ سخت رہا۔شہریارمنور کا الزام

اْنہوں نے مزید لکھا کہ’اس بار وہ کچھ حساس موضوع پر لکھنے کے لیے اور اسے ایک انتہائی پرجوش ٹیم کے ساتھ شوٹ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں تاہم اداکار و ہدایتکار شہریاد منور نے پراجیکٹ کی زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔

شہریار منور کی اس پوسٹ پر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے اور وہ اداکار کے اس نئے پراجیکٹ کے جلد مکمل ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

یادرہے کہ شہریار منور ان دنوں ڈرامہ سیریل صنف آہن میں فوجی افسر کا کردار ادا کررہے ہیں۔

Related Posts