آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم انڈر 19 ورلڈ کپ سے باہر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan team out of U-19 World Cup after defeat by Australia

آسٹریلیا نے انڈر19ورلڈ کپ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو119رنز سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا،سیمی فائنل میں اب آسٹریلیا کا مقابلہ بھارت یا بنگلہ دیش سے ہوگا۔

آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور زمیں 7 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے، کیمپبل کیلوے 47۔ ٹیگ وائلی 71، کورے مائلر 64اور کپتان کورپر کورنلی 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی طرف سے قاسم اکرم نے 3، اویس علی نے 2 اور ذیشان ضمیر اور مہران ممتاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

278 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 157 رنز پر پویلین لوٹ گئی،مہران ممتاز29، عبدالفصیح 28 اورعرفان خان 27 رنز تک مزاحمت کرسکے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 7، پشاور زلمی کا کوئٹہ سے دلچسپ مقابلہ، گلیڈی ایٹرز کو شکست

اس سے قبل برائن لارا اسٹیڈیم ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے گروپ سی کے ایک میچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو 24 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ فروری 2020 میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان انڈر 19 ورلڈکپ سے آئوٹ ہوگیاتھا۔

Related Posts