پنجاب میں لاقانونیت بڑھ گئی، ڈاکو گھر لوٹ کر خاتون کو بھی اغوء کرکے لے گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

GANG LOOTS HOUSE, ABDUCTS 22-YEAR-OLD WOMAN IN LAHORE

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت دیگرشہروں میں قانونیت بڑھنے لگی، ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا،ڈاکو گھر لوٹ کر خاتون کو بھی اغوء کرکے لے گئے۔

لاہور کے بلال گنج میں 7سے 8افراد کا گروہ ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر ایک گھر میں پہنچا اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔گروہ نے مبینہ طور پر گھر سے قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہونے سے پہلے 22 سالہ خاتون کو اغوا کر لیا۔

مغوی خاتون کے بھائی نے مقامی پولیس اسٹیشن میں ڈکیتی اور اغوا کی شکایت درج کرائی۔ اپنی شکایت میں انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے گھر سے قیمتی سامان لوٹنے کے علاوہ خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اورجاتے ہوئے ایک خاتون کو اغواء کرکے لے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی شادی کے گھر میں ڈکیتی، دلہن کی عزت بھی لوٹ لی

اس سے چند ماہ قبل فیصل آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے شوہر کے سامنے خاتون کی عزت بھی لوٹ لی تھی تاہم پولیس نے مقدمہ میں زیادتی کی دفعات شامل کرنے سے انکار کردیاتھا۔

مئی کے مہینے میں ملتان شجاع آبادکے علاقے موچی پورہ میں شادی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں 4 مسلح ڈاکو 5 تولے سونا اور سوا لاکھ نقدی لوٹ کرفرارہوگئے تاہم واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے دلہا پر تشدد کیا ، دلہن کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی بھی کی تھی۔

Related Posts