پی ایس ایل 7، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو جیتنے کیلئے 191رنز کا ہدف دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 7، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو جیتنے کیلئے 191رنز کا ہدف دیدیا
پی ایس ایل 7، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو جیتنے کیلئے 191رنز کا ہدف دیدیا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کا دوسرا میچ جاری ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پشاور زلمی کو جیتنے کیلئے 191رنز کا ہدف دیا ہے۔ زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کی۔احسن علی اور ول اسمیڈ نے 155 رنز کی شاندار پارٹنرشپ سے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اطالوی فٹ بال ریفری ڈیانا ڈی میو کا فون ہیک، نازیبا تصاویر وائرل

گلیڈی ایٹرز کے اوپنر احسن علی 46 گیندوں پر 73 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ احسن علی کو عثمان قادر نے کیچ آؤٹ کیا۔ بین ڈکٹ صرف 3 گیندیں کھیل کر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے بھی 8 رن بنا کر وکٹ گنوا دی۔

محمد نواز نے 2 گیندوں پر 5 رنز بنائے اور ناقابلِ شکست رہے۔ دوسری جانب ول اسمیڈ نے سنچری بنانے کی بھرپور کوشش کی اور شاندار بیٹنگ جاری رکھی۔ تاہم میچ کی آخری گیند پر 100رنز مکمل کرنے میں ناکامی کے ساتھ ساتھ وکٹ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

ول اسمیڈ نے 62 گیندوں پر 97 رنز بنا کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 191 رنز جیسے ہدف میں نمایاں کردار ادا کیا۔ پشاور زلمی کے ثمین گل اور عثمان قادر نے مخالف ٹیم کے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پشاور نے 191 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کردی ہے۔ 

Related Posts