علی ظفر کے خلاف کیس واپس لو اور بھول جاؤ۔شمعون عباسی کا میشا کو مشورہ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
علی ظفر کے خلاف کیس واپس لو اور بھول جاؤ۔شمعون عباسی کا میشا کو مشورہ
علی ظفر کے خلاف کیس واپس لو اور بھول جاؤ۔شمعون عباسی کا میشا کو مشورہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شمعون عباسی نے گلوکارہ میشا شفیع کو منفرد مشورے سے نوازتے ہوئے کہا ہے کہ علی ظفر کے خلاف ہراسگی کا کیس واپس لیں اور ماضی میں جو کچھ ہوا، اسے بھول جائیں۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری میں خوفناک مواد تخلیق کرنے والے بے خوف فنکار شمعون عباسی نے کہا کہ ہراسگی کیس میں جو ہوا سو ہوا۔ آپ نے علی ظفر کا کیرئیر برباد کردیا اور مقدمے کو 4سال گزر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فنکاروں سے ہمیشہ محبت نہیں ہوتی، نفرت بھی کی جاتی ہے۔حبا بخاری

چل دل میرے اور چھنو کے گلوکار کے متعلق شمعون عباسی نے کہا کہ علی ظفر جہاں جائیں یا کنسرٹ کریں تو لوگ ان پر تنقید کرتے ہیں اور ہراسگی کیس کی بات کی جاتی ہے۔ آپ نے عوام کے دماغوں میں ایک مخصوص سوچ کیوں بھر دی ہے؟

معروف اداکار شمعون عباسی نے کہا کہ میں علی ظفر اور میشا شفیع نامی دونوں گلوکاروں کی عزت کرتا ہوں۔ میں نے علی ظفر کے ساتھ اتنا کام نہیں کیا جتنا میشا شفیع کے ساتھ کیا اور مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے مجھ پر الزام کیوں نہیں لگایا۔

اداکار شمعون عباسی نے کہا کہ ایک مشترکہ پراجیکٹ سے میری اور میشا شفیع کی ویڈیو بھی ریکارڈ پر موجود ہے۔ ہم دونوں نے ایک ساتھ کام کیا ہے۔ ان کا اشارہ اداکار شان کے ہمراہ وار نامی فلم میں میشا شفیع کے ہمراہ ایک گیت کی طرف تھا۔

 

Related Posts