اسلام آباد :اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نئی مردم و خانہ شماری کیلئے 5 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی، افغانستان غذائی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی روپوں میں مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیتے ہوئے افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا بھی فیصلہ ہوگیا ۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا وزیر خزانہ نے اجلاس کی ورچوئل صدارت کی۔اجلاس میں وفاقی وزراء ، مشیروں، معاونین اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ۔ای سی سی نے افغانستان غذائی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی روپوں میں مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیدی۔
ای سی سی نے افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے تھرڈ پارٹی خدمات لینے کی منظوری دیدی۔ای سی سی نے داسو ہائیڈرو منصوبے پر ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کی بھی منظوری دیدی ،لواحقین کو سرکاری طور پر ایک کروڑ 16 لاکھ ڈالر بطور خیر سگالی معاوضہ ادا کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:کراچی کی نئی مردم شماری دسمبر 2022 تک مکمل ہو جائے گی: اسد عمر