پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے گھر ننھا مہمان آگیا، والدین بننے کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

What are religious injunctions on surrogacy?

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور شوہر گلوکار نک جونس نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے والدین بننے کا اعلان کردیا ہے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے بتایا کہ ’’ہمیں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بہت خوشی ہوئی ہے کہ ہم نے سروگیٹ کے ذریعے ایک بچے کا استقبال کیا ہے۔ہم احترام کے ساتھ اس خاص وقت کے دوران رازداری کی درخواست کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کو 3 سال ہوچکے ہیں اور یہ ان کا پہلا بچہ ہے تاہم انہوں نے اپنے بچے کی جنس کے حوالے سے نہیں بتایا۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم گزشتہ 2 سالوں کے دوران کئی مرتبہ پریانکا کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔مگر وہ جھوٹ ثابت ہوئیں۔

مزید پڑھیں:گلوکار نک جونس اور اداکارہ پریانکا کی جذباتی لمحات سے بھرپور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اس سے قبل مارچ میں پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر و گلوکار نک جونس کا کہناتھا انہوں نے اولاد کے بارے میں سوچ بچار شروع کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے نک جونس کا کہنا تھا کہ بالکل یہ یقینی طور پر ایک ایسا عمل ہے جس کے ہم دونوں منتظر ہیں اور یہ تب ہوگا جب ہم دونوں اس حوالے سے ذہنی طور پر تیار ہوجائیں گے۔

غیرملکی میڈیا کی جانب سے جب پریانکا چوپڑا سے بچوں کے بارے میں سوال کیا گیا تھاتو انہوں نے کہا تھا کہ کرکٹ ٹیم بنانے کا ارادہ ہے۔

Related Posts