مشہور گلوکارہ ایڈیل نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے لاس ویگاس میں ہونیوالا شو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
گریمی ایوارڈ یافتہ سپر اسٹار نے انسٹاگرام پر افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے شو کی تیاری مکمل نہیں ہوسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ ہم وقت پر تیاری کرلیں لیکن کورونا کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، وباء کی وجہ سے میرا آدھا اسٹاف بیمار ہے۔
انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ آخری لمحات میں شو ملتوی کرنا بہت تکلیف دہ ہے، ہم 30 گھنٹے سے جاگ رہے ہیں لیکن اب تمام کوششیں بیکار ہوچکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں بہت پریشان اور شرمندہ ہوں اور ہر اس شخص سے معذرت خواہ ہوں جنہیں تکلیف اٹھانی پڑی تاہم انہوں نے کہا کہ شوز کو دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں گلوکارہ ایڈیل نے چھ سال کے انتظار کے بعد اپنا پہلا البم ’30‘ ریلیز کیاتھا جومیوزک اسٹریمنگ ویب سائٹس پر ٹاپ ٹرینڈ پر آگیاتھا۔
مزید پڑھیں:گلوکارہ ایڈیل نے 6سال بعد اپنا میوزک البم ریلیز کردیا