سال 2022میں آنیوالی پاکستانی فلموں کی فہرست اور مکمل تفصیلات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Here’s a list of Pakistani movies of 2022

سال 2022میں پاکستانی شائقین کیلئے متعدد فلمیں سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔جن میں قائد اعظم زندہ باد، گھبرانا منع ہے سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

آیئے آنیوالی فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

جاوید اقبال

Yasir Hussain plays the role of infamous serial killer Javed Iqbal. Source: Instagram

پاکستان کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر مبنی فلم 28 جنوری 2022 کو ریلیز کی جائے گی، اس فلم میں یاسر حسین اور عائشہ عمر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔جاوید اقبال نے 1999 میں لاہور میں 100 سے زائد بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔جاوید اقبال اکتوبر 2000 میں جاوید اپنے جیل کی کوٹھری میں مردہ پائے گئے۔

قائد اعظم زندہ بادEid ul Azha will fall in early July.

قائد اعظم زندہ بادجولائی میں عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائیگی،فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان اس عید الاضحی پر ’قائداعظم زندہ باد‘ میں نظر آئیں گے۔ فلم ایک کرائم کامیڈی فلم ہے۔قائد اعظم زندہ باد کے ہدایت کار نبیل قریشی ہیںاور کہانی فضاء علی مرزا نے لکھی ہے۔

گھبرانا منع ہےGhabrana Nahi Hai is a movie about empowerment, and it starts from behind  the scenes - Film & TV - Images

گھبرانا منع ہے ستاروں سے بھرپور فلم ہے جس میں صبا قمر، سید جبران اور زاہد احمد شامل ہیں۔ اسے رواں سال اپریل میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کے ہدایت کار ثاقب خان ہیں۔

پیچھے تو دیکھوPeople asked questions about Yasir Hussain and Iqra Aziz's son Kabir Hussain (PHOTO: ONLINE)

یاسر حسین کی آنے والی فلم ’پیچھے تو دیکھو‘ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے۔ سید عاطف علی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو محمد یاسر اور مونم مجید نے لکھا ہے۔

اس فلم میں اداکاروں کے علاوہ عادی عدیل امجد، نوال سعید، سارہ علی خان، جنید اختر، وقار حسین، عامر قریشی، شارق محمود، ملک رضا، یاسر تاج، اصغر کھوسو، حماد صدیقی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ یہ فلم اس سال کے آخر تک ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

پردے میں رہنے دوParde Mein Rehne Do' stars Hania Aamir and Ali Rehman Khan (Instagram)

فلم پردے میں رہنے دو میں خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر اور علی رحمان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

وجاہت رؤف، زید شیخ اور شازیہ وجاہت کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی محسن علی نے لکھی ہے۔ یہ سماجی کامیڈی پر مبنی ہے۔ کاسٹ میں جاوید شیخ، منزہ عریر، نور الحسن، سعدیہ فیصل، حسن رضا، شفقت خان اور سونیا نذیر شامل ہیں۔

Related Posts