زرعی معیشت تباہ،ہم باہر سے گندم، چاول اور چینی منگوا رہے ہیں،بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زرعی معیشت تباہ،ہم باہر سے گندم، چاول اور چینی منگوا رہے ہیں،بلاول بھٹو
زرعی معیشت تباہ،ہم باہر سے گندم، چاول اور چینی منگوا رہے ہیں،بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پاکستان کی زرعی معیشت تباہ ہوچکی ہے،تین سالوں میں جتنا اِس سلیکٹڈ حکومت نے پاکستان کی زرعی معیشت کو نقصان پہنچایا، اتنا ہی ہماری پوری معیشت کو نقصان پہنچایا ہے،21جنوری سے لاڑکانہ اور ساہیوال ڈویژن سے کسان مارچ شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 24 جنوری سے کسان مارچ ملک بھر میں پھیل جائے گا۔بلاول ہاؤس میڈیا سیل سے کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہونے والے ٹریکٹر ٹرالی مارچ کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ کسان خوشحال ہوتا ہے تو ملک خوشحال ہوتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔اگر ہم زرعی معیشت کو کھڑا کردیں گے تو پوری معیشت ترقی کرسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ہم گندم، چاول اور چینی اپنی ضروریات پوری کرنے کے بعد برآمد کرتے تھے۔

اس وقت ہم باہر سے گندم، چاول اور چینی منگوا رہے ہیں۔جب سے خان صاحب کی حکومت آئی ہے، کسانوں کو ان کے فصل کی قیمت نہیں مل رہی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگا ہونے کی وجہ سے ٹیوب ویل اور ٹریکٹر سمیت کاشت کاروں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔

ہمارے پچھلے سیزن میں پانی نہ ملنے کی وجہ سے پیڈی فصل کو نقصان ہوا۔اب یوریا کے بحران کی وجہ سے، کھاد کے بحران کی وجہ سے ہماری گندم کی فصل کو نقصان ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا زرعی سیکٹر ایک منافع بخش کاروبار ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ زرعی شعبے کے لیئے بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

اگر ہم زراعت میں سرمایہ کاری اور کسان کی خوشحالی کا بندوبست کرتے ہوئے فصل کی قیمت دلوائیں گے، تو وہی کسان نہ صرف پاکستان کو کھلا سکتا ہے، بلکہ وہ دنیا بھر میں اپنی فصل کو بیچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کال پر21 جنوری سے لاڑکانہ ڈویژن اور پنجاب کے ساہیوال ڈویژن سے احتجاج شروع ہورہا ہے۔

ہم اپنے کسان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر احتجاج کریں گے۔24جنوری تک کسانوں سے ہونے والی زیادتیوں کے خلاف احتجاج، انشااللہ، ملک بھر میں پھیلے گا۔ہم ہر ڈویژن میں، انشااللہ، اپنا کسان مارچ، ٹریکٹر مارچ کریں گے۔ہم کسانوں کے مسائل کو توجہ دلوائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں پاکستان کے کسان کا خیال رکھا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں پاکستان کے کسان کی خدمت کی ہے، اور انشااللہ آئندہ بھی کریں گے

مزید پڑھیں: ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، علی زیدی

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم اس نالائق و نااہل حکومت کو ایکسپوز کریں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں پاکستان کی زرعی معیشت کو بچائیں اور عمران کو بھگائیں۔

Related Posts