پیپلز پارٹی عوام کو موجودہ حکومت سے نجات دلائے گی، وزیر اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی عوام کو موجودہ حکومت سے نجات دلائے گی، وزیر اعلیٰ سندھ
پیپلز پارٹی عوام کو موجودہ حکومت سے نجات دلائے گی، وزیر اعلیٰ سندھ

عمرکوٹ:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ہم سندھ کی عوام کی خدمت کررہے ہیں، پیپلزپارٹی اس عوام کو تحریک انصاف کی حکومت سے نجات دلانے کے لیے پیپلزپارٹی 27فروری سے لانگ مارچ کررہی ہے،ہم عوام کو پی ٹی آئی کے عذاب سے چھٹکارا دلائیں گے اب عوام کا راج ہوگا۔

انہوں نے عمرکوٹ کے گاؤں کھارڑو سید میں پیپلزپارٹی کے مرحوم ایم پی اے سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ کی دوسری برسی کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی کی حکومت نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے، روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں لانگ مارچ کرنے جارہی ہے، پورے ملک سے قافلے لانگ مارچ میں شرکت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے زراعت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے یوریا کھاد کی قلت پیدا کی گی یوریاکھاد بلیک میں ڈبل قیمتوں پر فروخت کی جاری ہے مگر وفاق پر بے حس حکمران مسلط ہیں انہیں عوام کے دکھ درد کا کوئی احساس نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب عوام کا راج ہوگا، عوام کو پی ٹی آئی کے عذاب سے نجات ملے گی، انہوں نے کہا کہ مرحوم سید علی مردان شاہ پیپلزپارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ تھے،سید علی مردان نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی۔ سید علی مردان شاہ ہمیشہ پارٹی کیساتھ وفادار رہے۔

مزید پڑھیں: ہمارا دھرنا کراچی کے تین کروڑ عوام کی توانا آواز بن چکا ہے،حافظ نعیم الرحمن

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایم پی اے سید امیر علی شاہ بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلیں گے اور عوام کی خدمت کریں گے۔سید علی مردان شاہ کی دوسری برسی کے اجتماع سے سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کی ہے۔

Related Posts