ہمارا دھرنا کراچی کے تین کروڑ عوام کی توانا آواز بن چکا ہے،حافظ نعیم الرحمن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے، حافظ نعیم الرحمان
حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی کالے قانون کے خلاف یہ دھرنا بہت زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم شہر کے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کے دھرنے کے شرکا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی ادارے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے سندھ بلدیاتی نظام کا آرڈیننس جاری کیا تھا، ہمیں کسی دور کا نظام نہیں بلکہ ہمیں کراچی کے مسائل کا حل چاہیے،حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی کا ماسٹر پلان بلدیاتی حکومت کو دینے کے لیے تیار نہیں۔

ذوالفقارعلی بھٹو کے آرڈیننس میں ماسٹر پلان کا اختیار بلدیاتی حکومت کو دیا گیا تھا۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پلاننگ اور ڈیولپمنٹ،ٹاؤن، واٹرسپلائی اور آرڈیننس میں مقامی حکومت کو دیے گئے، کے فور منصوبہ حکومت سندھ17سال میں بھی مکمل نہ کرسکی۔

انہوں نے کہا کہ مسئلے کا حل نکالنے کے بجائے کے فور منصوبہ وفاق نے لے لیا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہر کے اسپتال، تعلیمی ادارے اور میٹرنٹی ہوم سب بلدیاتی حکومت کے ما تحت تھے، برساتی نالوں کی مرمت اور دیکھ بھال بھی بلدیاتی حکومت کے پاس تھی۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن لیڈر شہبازشریف ایک بار پھر کورونا کا شکار، ٹیسٹ مثبت آگیا

انہوں نے کہا کہ ہمارا دھرنا کراچی کے تین کروڑ عوام کی توانا آواز بن چکا ہے جبکہ باقی جماعتوں نے احتجاج کے لیے دو دو ماہ کی تاریخ دے کر جان چھڑالی ہے، مطالبات کی منظوری کے لیے وزیراعلی ہاوس اور گورنر ہاس بھی جاسکتے ہیں۔

Related Posts