لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے ہیں ، ان کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے بتایاہے کہ ڈاکٹروں نے شہبازشریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے،مسلم لیگ ن کے صدر اپنی رہائش گاہ پر خود کو الگ تھلگ کر رہے ہیں۔
پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سمیت لوگوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔اس سے پہلےجون 2020 میں، مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
دوسری جانب وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے شاہ زین قریشی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، صوبائی وزیرِ خیبر پختونخوا اور ن لیگی رہنما سمیت 4 سیاستدانوں کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔ ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
مزید پڑھیں:شاہ محمود قریشی کے بیٹے سمیت 4 سیاستدانوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا