خواجہ سراؤں کیلئے خوشخبری، سندھ میں سرکاری ملازمتوں کے دروازے کھل گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ سراؤں کیلئے خوشخبری، سندھ میں سرکاری ملازمتوں کے دروازے کھل گئے
خواجہ سراؤں کیلئے خوشخبری، سندھ میں سرکاری ملازمتوں کے دروازے کھل گئے

کراچی: وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ نے سندھ سول سروسز ترمیمی بل 2021 کی منظوری دیتے ہوئے خواجہ سراؤں کو سرکاری ملازمتوں میں 0.5 فیصد کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ کابینہ نے پینشن رولز میں ترمیم کی بھی منظوری دی ہے، جس کے تحت محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایسا نظام وضح کیا جائے، جس سے پنشن حاصل کرنے والوں کو بھی آسانیاں ہوں اور حکومت پر ہر سال اس پر بڑھنے والے بوجھ کو بھی کم کیا جاسکے گا۔

کابینہ نے سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے معزز ججز صاحبان کی گاڑیوں کی خریداری کے لئے محکمہ قانون کو لکھے گئے خط پر ججز کے لئے152 نئی گاڑیوں کی خریداری کے لئے 35 کروڑ اورڈپارٹمنٹ اسٹاف کی موٹر سائیکلوں کی خریداری کے لئے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ نے فوتی کوٹہ کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جو آئندہ کابینہ کے اجلاس سے قبل اپنی مکمل رپورٹ تیار کرے گی۔ اجلاس نے رینجرز کو 3 ماہ کے لئے اختیارات میں توسیع کی بھی منظوری دی ہے، جبکہ پولیس کے لئے 9 ایم ایم گن کی خریداری کے لئے بھی اجازت جاری کردی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو کابینہ کے فیصلوں سے آگاہی کے لئے سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ قاسم نوید قمر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ کابینہ نے پنشنرز رولز میں ترامیم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال پینشن کی مد میں سندھ حکومت پر بوجھ بڑھتا جارہا ہے اور اس حوالے سے کوئی پالیسی مرتب نہ کی گئی تو ایک وقت ایسا آسکتا ہے کہ ہمیں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی مشکل ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے جوڈیشری کے لیے35کروڑ روپے کی 152گاڑیاں خریدنے منظوری دی ہے، جبکہ کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو بھی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے سول سروینٹس رولز ترمیمی بل 2021 کی منظوری دی ہے، جس کو جلد ہی اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

جس کے تحت اب سندھ حکومت کے محکموں میں خواجہ سراؤں کو نصف فیصد کوٹہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ اس سے ان کو معاشرے میں عزت سے زندگی گزارنے کے مواقع میسر آئیں گے، انہوں نے کہا کہ پہلے بھی میرٹ پر صوبائی محکموں میں خواجہ سرا ملازمتیں کررہے ہیں، اب اس بل کی منظوری سے باقاعدہ ان کا نصف فیصد کوٹہ مختص ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: ہر کسی سے ہر چیز مانگنا شریف خاندان کا نظریہ ہے۔شہباز گل

سعید غنی نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پر ایک افوا ہ پھیلائی جارہی ہے کہ ہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستانی شہریت دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے ایک پلان ہے کہ جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ان کو طویل مدت کے ویزے دئے جائیں۔

Related Posts