کراچی: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کہاہے کہ عالمی پابندیوں کے باعث بینکوں میں افغان ریلیف فنڈ اکاؤنٹ کھولنا ممکن نہیں ہے۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغان ریلیف فنڈ اکاؤنٹ کھولنے کے دو قابل عمل آپشن ہیں۔
حکومت افغان ریلیف فنڈ کیلئے عالمی امدادی اداروں کاپلیٹ فارم استعمال کرلے یا بینکوں کو درمیان سے نکال کرحکومت انفرادی سطح پر ریلیف فنڈ قائم کردے۔
انہوں نے کہاکہ عالمی پابندیوں کے باعث ریلیف فنڈ کی امدادی رقوم کی بینکنگ چینلز سے افغانستان منتقلی چیلنج ہوگا اس لئے اس معاملے میں فنانس ڈویژن کو وزارت خارجہ و قانون سے مشاورت کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ایک لیٹر پیٹرول پر 31 روپے ٹیکس