اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی بندش پر سے پہلے وسیع پیمانے پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بڑھتے ہوئے کیس کے درمیان حفاظتی احتیاطی تدابیر پر فیصلہ کرنے کے لیے این سی او سی کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے فوری بند نہیں کیے جائیں گے ۔
این سی او سی نے آج صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم کااجلاس بلایا تا تاکہ کورونا کے کیسزمیں تیزی سے اضافے کے درمیان اسکولوں کی بندش سمیت کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کے حوالے سے فیصلہ کاجاسکے۔
این سی او سی نے اجلاس کے اختتام کے بعد جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہاہے کہ تعلیمی اداروں کے بارے میں فیصلہ مختلف اداروں کے مثبت کیسز کے ڈیٹا پر کیاجائے گا جس کے لیے تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس کے 4340 نئے کیس،7 اموات