کرناٹک :حجاب پہننے والی چھ مسلم لڑکیوں کو ایک بھارتی کالج میں کلاس روم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ میں دیکھا گیا کہ کرناٹک کے ایک کالج میں کچھ طالبات کلاس سے باہر بیٹھ کر پڑھ رہی ہیں، ان طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے کلاس میں داخل نہیں ہونے دیا گیا جس پر انہوں نے کلاس روم سے باہر بیٹھ کر پڑھنا شروع کردیا۔
Muslim female students, just for wearing hijab, have not been allowed to enter the classroom of a government run college for the last 3 weeks in Udupi, India! Is this still a secular India? pic.twitter.com/W6NA6tsmcr
— Ashok Swain (@ashoswai) January 16, 2022
بھارتی میڈیا کے مطابق حجاب پہننا، عربی اور اردو بولنا منع ہے جبکہ لڑکیاں گزشتہ کئی ہفتوں سے کلاس روم سے باہر ہیں حالانکہ ان کے والدین نے مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں بھارت میں پے در پے مسلم مخالف واقعات سامنے آرہے ہیں جس نے مودی حکومت کی انتہا پسندی اور نفرت انگیزی کو بے نقاب کردیا ہے۔
اس سے قبل بھارت میں مسلمانوں سے نفرت کے اظہار کے طور پر انتہاپسندوں نے بھارتی ایپ پر ملالہ یوسفزئی سمیت 100 مسلم خواتین کونیلامی کیلئے پیش کردیا تھا۔
مزید پڑھیں:بھارت میں انتہاء پسند ہندو آپے سے باہر، مسلمانوں کو قتل کی دھمکیاں