آئی ایم ایف سے ڈیل پاکستانی معیشت کے لیے تباہی ثابت ہوگی، بلاول بھٹو زرداری

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
آئی ایم ایف سے ڈیل پاکستانی معیشت کے لیے تباہی ثابت ہوگی، بلاول بھٹو زرداری
آئی ایم ایف سے ڈیل پاکستانی معیشت کے لیے تباہی ثابت ہوگی، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو صدی کا بحران قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ میں ٹیکسز کا سونامی لایا جارہا ہے،آئی ایم ایف سے ڈیل پاکستانی معیشت کے لیے تباہی ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ منی بجٹ لانے کے بعد آپ عوام میں نہیں جاسکیں گے، کے پی کے عوام نے صرف ٹریلر دکھایا ہے،عوام جو حکومت کا حشر کریں گے اس کا جلد پتہ لگ جائیگا، عوام کو مہنگائی کا مزید بوجھ اٹھانا پڑے گا،حکومتی ارکان بھی اپنے حلقوں میں جاکر معاشی کارکردگی کا دفاع نہیں کرسکتے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے منی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معاشی پالیسی میں کنفیوژن کا شکار ہے،حکومت کہتی تھی آئی ایم ایف نہیں جائینگے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے آغاز میں غلط معاشی فیصلے کئے،حکومت مجبور ہوکر آئی ایم ایف کے پاس گئی۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کو نظر آرہا تھا پاکستان کمزور پوزیشن میں آئی ایم ایف کے پاس گیا،آئی ایم ایف جو ڈیل ہوئی وہ عوام کا معاشی قتل تھا۔

آئی ایم ایف ڈیل کے باعث عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے جسے عوام برداشت نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ 2018 -19 میں اپوزیشن نے نیشنل اکنامک پالیسی بنانے کا کہا۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈ اور، صدر زرداری نے اکنامک پالیسی بنانے کے لئے دعوت دی حکومت نے انکار کردیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اپوزیشن سے ملکر پالیسی بناتی تو آج تباہی نہ ہوتی۔

آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر کہا جاسکتا تھا اپوزیشن نہیں مان رہی،حکومت نے تاریخ میں پہلی بار گروتھ ریٹ کو نگیٹو 0.4 پر پہنچا دیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت کا کارنامہ ہے،گروتھ ریٹ کو منفی سمت میں لے گئے،بے روزگاری، مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام کو بتارہی ہے یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے،اس حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ شرح نمو منفی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ جب جنگ ہورہی تھی،جب ملک تقسیم ہوا تب بھی گروتھ منفی 4 نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: منی بجٹ منظوری روکنے کا مشن، فضل الرحمان اور شہباز شریف کی ملاقات

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایم ایف کی حکومت نے معیشت کو تباہ کیا،یہ حکومت مہنگائی کی شرح کا ریکارڈ بھی توڑ چکی ہے،نئے پاکستان کا مطلب مہنگائی، بیروزگاری اور غربت ہے،اس حکومت نے زیرو ٹیکس بجٹ لانے کا اعلان کیا تھا،اس منی بجٹ میں ٹیکسوں کا سونامی لایا جا رہا ہے۔

Related Posts