کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مبینہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوب تخریب کار سمیت 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس میں کارروائی کرتے ہوئے 6 مبینہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،9مبینہ دہشتگرد گرفتار
ترجمان محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کا کہنا ہے کہ مبینہ مقابلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد اصغر بھی شامل ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ہلاک دہشت گرد محمد اصغر کے سر کی قیمت 20لاکھ رکھی گئی تھی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سی ٹی ڈی نے صوبہ پنجاب میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا،جنہیں تفتیش کیلئےنامعلوم مقام پر کردیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب بھر میں 42 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئےگئے اس دوران 45 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔