گلوکار واداکار عاطف اسلم جلدڈرامہ ’سنگ ماہ‘ میں نظر آئیں گے اورڈرامے کی ریلیز سے پہلے ہی انہوں نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
عاطف اسلم کے ڈرامہ سنگ ماہ کے ٹیزر سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں کیونکہ یہ ڈرامہ سنیما گھروں اور ٹی وی چینلز پر اگلے ہفتے سے ہفتہ کو ریلیز ہونے والا ہے۔
گلوکار سے اداکار بننے والے عاطف اسلم کو ڈرامے میں اپنے کردار پر ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ چند مداحوں نے مزاحیہ انداز میں اکشے کمار کا مشہور ڈائیلاگ بھائی صاحب یہ کس لائن میں آگئے آپ پوسٹ کیا۔
بہت سے لوگوں نے خدشات کا اظہار کیا کہ اداکاری ایک اداکار کا کام ہے اور عاطف کو صرف گلوکاری پر توجہ دینی چاہیے۔
مزید پڑھیں:عاطف اسلم کے گیت میں سُروں کا امتزاج، اشنا شاہ نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے